حیدر آباد، بلدیہ عملے نے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں مسمار کی جانیوالی غیرقانونی تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)بلدیہ کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں مسمار کی جانے والی غیرقانونی تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا،کھائی روڈ،سرے گھاٹ،کلاتھ مارکیٹ،فقیرکاپڑچوک،گئوشالہ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز غیرقانونی تجاوزات مسمار کیں گئیں تھیں،تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی نظام الدین جتوئی کی نگرانی میں کھائی روڈ،کلاتھ مارکیٹ،سرے گھاٹ،فقیرکاپڑچوک،گئوشالہ اوراطراف کے علاقوں میں گزشتہ روز نالیوں،نالوں اورسڑک پرقائم مسمار کی جانے والی غیرقانونی تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیاہے،جبکہ کھائی روڈ پرنالیوں میں گرنے والی ملبے کو نکال کرنالیوں کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے،واضح رہے کہ حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈویژنل کمشنرقاضی شاہدپرویز اورڈپٹی کمشنرمعتصم عباسی کی نگرانی میں غیرقانونی تجاوزات مسمار کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے،اوراب تک درجنوں مقامات پروسیع سرکاری اراضی واہ گزار کرائی جاچکی ہے۔