حیدر آباد،مقامی عدالت نے صحافی حشا م شیخ کیخلاف آفتاب چنہ کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے دی گئی درخواست کوخارج کردیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے مقامی صحافی حشام شیخ کے خلاف گلوکارہ حمیراچنہ کے بھائی آفتاب چنہ کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے دی گئی درخواست کوخارج کردیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں گلوکارہ حمیراچنہ کے بھائی آفتاب چنہ نے درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مقامی صحافی حشام شیخ انہیں خبریں شائع کرکے ہراساں کررہے ہیں،اورپولیس سٹی پولیس اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ہے،جس پرحشام شیخ کے وکیل ایڈوکیٹ منیراحمد کلہوڑوکو بتایاکہ درخواست گزار لینڈمافیا ہے اس نے تعلقہ لطیف آباد دیہہ پوڑا رعتی میں،سٹی وارڈ ایف بلدیہ اعلی کی سرکاری اراضی پر جعل سازی سے قبضہ کررکھاہے،جبکہ ڈویژنل کمشنرکی جانب سے تحقیقات کے دوران درخواست گزارکی تمام دستاویزات بوگس اورجعلی قراردی گئیں ہیں،عدالت نے دونوں فریقین کے دلائیں سنے کے بعد آفتاب چنہ کی درخواست کو خارج کردیا۔