سکھر، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر عملد رآمد کے سلسلے میں کارروائی،مسافر گاڑیوں کے مالکان سی12ہزار روپے جرمانہ وصول

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر عملد رآمد کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مسافر گاڑیوں کے مالکان سی12ہزار روپے جرمانہ وصول کیااور شکایات کرنے والوں کو 8ہزارروپے زائدکرایہ واپس کروایا۔

(جاری ہے)

اسی طرح آر ٹی اے سیکریٹری سکھر نے گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلینڈر لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاںتیز کردی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق آر ٹی اے سیکریٹری سکھر نے مختلف روٹس پر غیر معیاری سلینڈر نصب کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران 14گاڑیوں کو تحویل میں لیتے ہوئے غیر معیاری سی این جی سلینڈر ہٹوائے ، جبکہ 18ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ، جبکہ دوسری جانب آرٹی اے سیکریٹری سکھر نے دیگر کارروائیوںمیں روٹ پرمٹ اور کرایوںکی لسٹ آویزاں نہ کرعنے والے پبلک ٹرانسپو ٹرز سے 10800روپے جرمانہ بھی وصول کیا۔

متعلقہ عنوان :