حکومت نے ہائیر اور سیکنڈری سکولوں میں آئی ٹی لیب قائم کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں‘محمود جاوید بھٹی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:52

چکوال ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کی زیر صدارت ڈی سی او آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ترقیاتی سکیموں مالی سال2016-17 کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پران سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی اونے بتایا کہ مالی سال2016-17 کیلئے حکومت نے ہائیر اور سیکنڈری سکولوں میں آئی ٹی لیب قائم کرنے کیلئی14.400ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

جن میں 9سکیمیں شامل ہیں۔ اس طرح سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی از سر نو تعمیر کیلئے 43سکیموںکیلئی163.025ملین روپے مختص کیے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات فراہم کرنے کی249سکیموں کیلئی200.000ملین روپے رکھے گئے ہیں جس پر ڈی سی او نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں پر فوری طور پر کام کاآغاز کیا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ڈی او ورکس اینڈ سروسز ، ڈی او پلاننگ کو محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر سکولوں میںعدم دستیاب سہولیات کی فراہمی ،مخدوش عمارتوں کی از سرنو تعمیر کرنے کا حکم دیا اور ای ڈی او ایجوکیشن کو آئی ٹی لیب کے قیام کیلئے ٹینڈر بھیجوانے اور مطلوبہ اشیاء کی خریداری فوری طور پر کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی ا و نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل مہیا کررہی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایمانداری ، فرض شناسی کے ساتھ ان اقدامات کو علمی جامہ پہنائیں تاکہ عوام بالخصوص طلباء ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔