رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عائشہ نعیم نے پشاور میں اپیکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی عبوری کابینہ ارکان سے حلف لے لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ممبرخیبر پختونخوا اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری عائشہ نعیم نے پشاور میں اپیکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عبوری کابینہ ارکان سے حلف لیا۔اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں سے باتیں کرتے ہوئے عائشہ نعیم نے کہا کہ کلرک برادری سرکاری اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذ ا انہیں چاہئے کہ وہ کلرک برادی کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کے ساتھ ساتھ سرکاری امور نمٹانے میں بھرپور دلچسپی لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سرکاری ملازمین کے زیادہ تر مسائل و مطالبات حل کی ہیں جبکہ باقی ماندہ مسائل کے حل کیلئے بھی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گی۔انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ برادری کے توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔کابینہ ارکان میں فلک زیب آفریدی صدر،فرزند علی سینئر نائب صدر، نجیب اللہ نائب صدر، آفتاب کمال جنرل سیکرٹری،وحید اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد رفیق ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد آیاز فنانس سیکرٹری،صالح محمد پریس سیکرٹری اور شجاع الدین آفس سیکرٹری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :