بٹ گرام میں ٹیکنیکل کالج اور سب ڈویژنل ایری گیشن آفس قائم کیا جائے گا‘صوبائی وزیر ارشد عمرزئی کا جلسہ سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:41

بٹگرام۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن ارشد عمر زئی نے ضلع بٹ گرام میں ٹیکنیکل کالج اور سب ڈویژنل ایری گیشن آفس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے ضلع بٹگرام کے علاقہ کوزہ بانڈہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلع کی اہم شخصیات نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن ارشد عمرزئی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے عوام کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ حکومت اس منصوبہ پر کام شروع کرنے سے قبل متاثرین کو پور امعاوضہ ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے مشکلات اور معاوضوں کے متعلق اسمبلی فلور پر آواز اٹھائی ہے اور انشاء اللہ اس معاملے میں جدوجہد جاری رکھے گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے بٹ گرام میں سب ڈویژنل ایری گیشن آفس کے قیام ،ووکیشنل سنٹر کوزہ بانڈہ کو اپ گریڈ کرکے ٹیکنیکل کالج میں اپ گریڈیشن اور بٹگرام میں معدنیات کے دفتر کے قیام کا اعلان کیا ۔جلسہ میں کوزہ بانڈہ ،گجبوڑی ،بانیاں اور بٹگرام کے اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے باقاعدہ طور پر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔جلسہ سے ایم پی اے ابرار حسین تنولی ،چیئرمین قومی وطن پارٹی بٹ گرام نثار احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :