ایلیمینٹری وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام2016 ء اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے
جمعرات 1 دسمبر 2016 19:41
(جاری ہے)
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، تحصیل سوہاوہ نے سر انجام دیئے۔ پر وگرام کے فوکل پرسن طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،تحصیل سوہاوہ نے ادبی پروگرام اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے میں شامل ہونے والے طلباکی حوصلہ افزائی کی اور انھیں زندگی کے ہر میدان میں بھرپور محنت کرنے اور نام کمانے کی نصیحت کی۔
طلبا نے اس ادبی اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تمام ججز نے رزلٹ بنانے میںانصاف اور شفاف تقاضوں کو بروئے کا ر لائے اور ایمانداری سے رزلٹ کوپایہ تکمیل تک پہنچایا۔ادبی پروگرام اُردو ،انگریزی تقریری مقابلے کو کامیاب بنانے پر محمد ضیاء فاروق،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرسوہاوہ،چودھری محمد رشید،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ڈومیلی، محمد شکیل چودھری ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر گتر،راجا ارسلان ظفر،ہیڈ ماسٹر،گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول سوہاوہ اور تحصیل سوہاوہ کے تمام ہا ئی سکولز،ایلیمینٹری اسکولز،پرائمری سکولز کے سربراہان ادارہ کا شکریہ اداکیااورخصوصی مبارکباد کے مستحق سرمظہراقبال شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ ۔ایلیمینٹری ایجوکیشن) ضلع جہلم ہیں، جنھوں نے اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی حبیب اللہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،سوہاو ہ اور ڈاکٹر اسد نعیم منوچہرنے شریک ہونے والے طلبا کو حتمی رزلٹ بتایا، مراکز لیول پر پوزیشنز لینے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر اسد نعیم منوچہر نے گورنمنٹ پرائمری سکول جھنگ کھوکھراں کے طالب علم کو نقد انعام سے نوازا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اسد نعیم منوچہرنے اپنے خطاب میں طلبا کو نظم و ضبط کی اہمیت اور اس پر کاربند ر ہنے کی خصو صی تاکید کی اور کہاکہ جو قومیں نظم و ضبط کھودیتی ہیں ان کی ہوا اُکھڑ جاتی ہے اور وہ حرفِ غلط کی طرح مٹ جاتی ہیں حال کو سنبھالنا انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل ہمارا استقبال کر سکے۔اور ہم کامیابی کی طرف گامزن ہو سکیں۔ادبی پر وگرام کے فوکل پرسن طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،سوہاوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ادبی مقابلہ جات سے نایاب ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ہم جس قدر جلد اپنی تعلیمی دنیا کو بہتر بنائیں گے اتنی ہی سرعت سے ہم ترقی کی منزلوں میں قدم رکھ سکیں گے۔آج کی نسل، کل کی قوم ہے اگر یہ بدیانت اور نالائق ہوگی تو ہمارا مستقبل بھی تاریک اوربھیانک ہوگا۔ہمیںآج کو سنبھالنا ہے تا کہ ہم کل کے وارث بن سکیں،مستقبل اسی کا ہے جس کا حال تابندہ اور روشن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.