تازہ ٹماٹر کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کے ساتھ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ، ماہرین صحت

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) تائیوان کو ماہرین صحت کا کہنا ہے تازہ ٹماٹر کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کے ساتھ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔تائیوان یونیورسٹی کے ماہرٰن صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے،تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اورجوس پینے والی خواتین کا وزن کم ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دلچسپ بات تھی کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی۔تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جوس بنانے کے لئے،چار کلو ٹماٹر لے کو انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور چار بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں۔پکانے کے دوران چمچہ ہلاتے رہیں اور اس کے بعد ٹھنڈا کرکے جوس کو فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ 250ملی لیٹر جوس نوش کرنے سے جسم کی چربی پگھل جائے گی۔