جے ساریہ قتل کیس ، ضلعی عدالت میں ملزم ضمانت پر رہا

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) جے ساریہ قتل کیس میں ملوث ملزم کو ضلعی عدالت اسلام آباد نے ضمانت پر رہا کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی 50ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق جے ساریہ میڈیکل سٹور پر دوران ڈکیتی قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حبیب سلطان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ واقعے کے عینی شاہد کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود نہ تھا جس پر میرے موکل کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا، واضح رہے کہ2006میں اسلام آباد احتشام الحق کے موت واقع ہوئی تھی جس کے الزام میں ملزم حبیب سلطان کو پولیس تھانہ مارگلہ نے 3ماہ قبل گرفتار کیا تھا، پولیس تھانہ مارگلہ نے مدعی انعام الحق کی درخواست پر مقدمہ نمبر421/2006درج کر رکھا ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :