مقامی عدالت نی25لاکھ کے جعلی چیک کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مقامی عدالت نی25لاکھ کے جعلی چیک فراڈ کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی، فراڈ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی، فاضل جج نے ملزم رنجم حفیظ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا، ملزم کے خلاف سردار عمر نواز نے 25لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرا رکھا تھے، انجم حفیظ کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں دفعہ489-fکے تحت پولیس ننے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ وقار)