اشتہاری کارلفٹر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو عدالت نے 14روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) اشتہاری کارلفٹر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو عدالت نے 14روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ڈیوٹی جج حیدر شاہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم اشتیاق کا جوڈیشنل ریمانڈ دے دیا، وفاقی پولیس تھانہ گولڑہ کے تفتیشی افسر تراب الحسن نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے مزید 2روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جسے فاضل جج کے مسترد کر دیا، واضح رہے کہ ملزم اشتیاق وفاقی پولیس کو گزشتہ 3سال سے مطلوب تھا جو چند روز قبل چکوال سے گرفتار کیا گیا، ملزم پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد و نواحی علاقوں سے گاڑیاں چرانے، جعلی رجسٹریشن بکس بنانے اور گاڑیوں کو ٹمپرڈ کرنے کے سنگین الزامات عائد ہیں۔ وقار/ حسن)

متعلقہ عنوان :