مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کیس ، ضلعی عدالت کل فیصلہ سنائے گی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:31

مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کیس ، ضلعی عدالت کل فیصلہ سنائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) لال مسجد خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کے معاملے میں ضلعی عدالت کل بروز جمعہ فیصلہ سنائے گی، سول جوڈیشنل مجسٹریٹ نصیر الدین نے 30نومبر کو فیصلہ سنانا تھا جو وکلاء ہڑتال کے باعث موخر کیا گیا، لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف سول سوسائٹی کے رکن جبران ناصر نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس تھانہ آبپارہ کو فریق بنایا ہوا ہے، فاضل جج آج کیس سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائیں گے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :