افغان مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے،صابر اعوان

سینکڑوں خاندانوںکا رزق مارکیٹ سے وابستہ ہے،ان کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،دکانداروں سے بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی صابر حسین اعوان نے افغان مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز انھوں نے مارکیٹ کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کے رکن حاجی طاہر زرین ،حاجی حلیم سعید مہمند صدر انجمن دکاندران جناح پارک ،رضا خان صدر افغان مارکیٹ ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع پشاور قمرحیات اورجے آئی یوتھ کے رہنما عباداللہ چمکنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صابر حسین اعوان نے کہا کہ کئی عشروں سے مارکیٹ کے دکاندار کاروبار کر رہے ہیں اور ان کے خاندانون کا رزق اس مارکیٹ سے وابستہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز اٹھائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرہ دکانداروں کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔