وزارت پانی و بجلی نے چترال ہائیڈرو پاور سٹیشن سے بجلی کی پیدواری صلاحیت بڑھانے کے لئے پی سی ون کی منظوری دیدی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وزارت پانی و بجلی نے چترال ہائیڈرو پاور سٹیشن سے بجلی کی پیدواری صلاحیت بڑھانے کے لئے پی سی ون کی منظوری دیدی ہے ۔ توسیعی منصوبے سے پاور پلانٹ کی پیدواری صلاحیت ایک میگا واٹ سے بڑھ کرپانچ میگا واٹ ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر 2.2ارب روپے کی لاگت آئیگی منصوبے پر کام دسمبرکے آخر میں شروع کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سال 2014میں چترال ہائیڈرو پاور سٹیشن کے توسیع کے لئے منصوبہ بندی کی گئی جسے اب حتمی شکل دیا گیا ہے اوروزات پانی و بجلی نے اس کی پی سی و ن تیار کرلیا ہے ۔ پاور سٹیشن کی توسیع سے چترال اوراس کے گردنواح کے علاقوں میں بجلی کامسئلہ حل ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :