دہشت گردی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ ز بلاک، مشکوک ،مشتبہ اورواچ لسٹ میں شامل افرادکے شناختی کارڈ تصدیق کیلئے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی

نادرا نے نئی پالیسی جاری کردی، چار حساس ادارے مشکوک یا مشتبہ کیسز کی ویری فیکشن کرینگے

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) نادرا نے دہشت گردی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ ز کو بلاک کرنے جبکہ مشکوک ،مشتبہ اورواچ لسٹ میں شامل افرادکے شناختی کارڈ کی ویری فیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کرتے ہو ئے نئی پالیسی جاری کردی ہے ۔ چار حساس ادارے مشکوک یا مشتبہ کیسز کی ویری فیکشن کرینگے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے نادرا کو جاری کردہ مراسلہ نمبر نائن ، تین تین ، 2013کے تحت مشکوک ، مشتبہ ، غیرملکی افراد کے حوالے سے شناختی کارڈ بنانے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرے جس کے بعد جوائنٹ ویری فیکشن کمیٹی کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نادرا حکام نے چاروں صوبوںکو بھی خطوط لکھے ہیں۔ جس کے مطابق جس کا نمبر نادرا ، ہیڈ کوارٹر آپریشن ، پالیسی ، ون ون ایٹ بی ہے جس کے مطابق جن کیسز کے متعلق علم ہو کہ یہ مشکوک یامشتبہ ہیں توان کی تصدیق آئی ایس آئی ، آئی بی ، سپیشل برانچ ، پولٹیکل ، اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ فاٹا کیسز سے کرائی جائیگی ۔ اور متعلقہ ایجنسی کی رپورٹ کی روشنی میں نادرا میں اپنی ابتدائی مرتب کریگی ۔ جس کے بعد نادرا اپنی رپورٹ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر بھیجے گی جس کے بعد متعلقہ مشکوک کیسز نیشنل سٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا ۔