موٹر وے پولیس نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا چالان کردیا

لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے مقررہ رفتار120کلو میٹر سے زیادہ رفتار کے ساتھ گاڑی چلانے پر750روپے جرمانہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سینیٹر سلیم مانڈی والہ کا لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے اور تیز رفتاری پر موٹروے پولیس نے چالان کر دیا، جمعرات کو موٹروے پولیس نے مقررہ رفتار120کلو میٹر سے زیادہ رفتار کے ساتھ گاڑی چلانے پر روکا اور750روپے کا جرمانہ کر دیا، واضح رہے کہ چند روز پہلے موٹر وے پولیس نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کا بھی تیز رفتاری پر چالان کر دیا تھا جس پر شاہد اشرف تارڑ نے چالان کرنے والے اہلکاروں کے تبادلے کروا دیئے تھے لیکن عدالت نے انکے تبالوں پر عمل درآمد رکوا دیا تھا۔ وقار)