لاہور،گریٹر اقبال پارک کے حوالے سے کمپنی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب نے کمپنی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حال ہی میں بنائے جانے والے گریٹر اقبال پارک کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلی پنجاب نے کمپنی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے کمپنی کا ہیڈ ایم ڈی یا سی او کے عہدے کا افسر ہو گا جبکہ کمپنی کے دیگر تیرہ ارکان میں سرکاری افسران سیاسی لوگ اور دیگر نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہونگے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے اغراض و مقاصد طے کرنے کے لیے پی ایچ اے نے پانچ دسمبر کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلا س بھی طلب کر لیا ہے جو اغراض و مقاصد طے کر کے اس کی باقاعدہ منظوری دے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے گریٹر اقبال پارک میں سیاخوں کے لیے پارکنگ فری کر دی ہے جبکہ اس سے قبل اس پارک میں سیاخوں سے پارکنگ کے پیسے وصول کیے جا رہے تھے لیکن پارکنگ مفت ہونے کے بعد بھی لاہور پارکنگ کمپنی پارکنگ کا نظام چلائے گی پارک کی انتظامی کمپنی اسی پارک سے پیسے کما کر اس کے اخراجات چلائے گی مگر ضرورت پڑنے پر پی ایچ اے کمپنی کی معاونت اور مدد کرے گی (اے ملک )

متعلقہ عنوان :