اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے کی تاریخ میں 1ماہ کی توسیع

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جو یکم دسمبر 2016سے 31دسمبر 2016تک ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اس عرصہ میں تین لاکھ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ تاریخ میں توسیع عوام کے مطالبہ پر کی گئی ہے واضح رہے کہ یہ مدت 30نومبر 2016کو ختم ہو گئی تھی (اے ملک )

متعلقہ عنوان :