لاہور، نواحی گائوں ہڈیارہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) لاہور کے نواحی علاقہ برکی ہڈیارہ کے گائوں مہنالہ میں غیرت کے نام پر ایک شخص عثمان نے اپنی 18سالہ بہن اقراء کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا پولیس کے مطابق مقتولہ اقراء کے علاقے کے ایک نوجوان سے مراسم تھے جسے ملنے سے ملزم عثمان اپنی بہن کو منع کیا کرتا تھا لیکن وہ اپنے بھائی کی بات ماننے کے لیے تیار نہ تھی گزشتہ روز بھی اقراء مذکورہ شخص سے ملاقات کر رہی تھی کہ اس کا بھائی ملزم عثمان آ گیا جس نے طیش میں آ کر اپنی ہی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھانہ ہڈیارہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے (سعید امر)

متعلقہ عنوان :