نصیر آباد، زمینداروں اور کاروباری حضرات کا انڈیا سے ٹماٹر کی در آمدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ڈیرہ مراد جمالی کے زمینداروں اور کاروباری حضرات کا انڈیا سے ٹماٹر کی در آمدگی کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی مظاہرہ انڈیا سے ٹما ٹر در آمد گی کو مکمل طور پر بند کر کے نصیر آباد سے پیدا ہو نے والے ٹماٹر کی خریداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ زمیندار اور کاروباری حضرات کا معاشی قتل بند ہو سکے ٹماٹر کی پیداوار سے یہاں پر ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے مظاہرین کا پاک فوج وزیر اعظم اور وزیر تجارت کے حق میں نارے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انڈیا سے بارڈر کو اسی طرح مکمل سیل رکھا جائے او انڈیا سے تجارتی سر گرمیاں بھی بحال نہ کی جائیں ان خیالات کا اظہار سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹ نصیر آباد کے صدر صاحب خان ابڑو، جنرل سیکر ٹیری منیر احمد لانگو،چاکر خان رند ،خیر محمد محمد حسنی،لعل محمد بھنگر،فیصل خان کٹبار،زمینداران بشر احمد لانگو،عبدالغفار لانگو، محی الدین بگٹی سمیت دیگر مقررین نے سبزی مارکیٹ ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے زمیندار اور کاروباری حضرات کا روز گارذراعت سبزیوں اور ٹماٹر کی فصل سے وابستہ ہے کروڑوں روپے فصلات کی پیداوار بڑھانے پر خرچ کیا جا رہا ہے جس کے باعث وافر مقدار میں ٹماٹر کی فصل کی پیداوار ہو ئی ہے ٹماٹر دستیاب ہو نے کے باوجود انڈیا سے ٹماٹر کی در آمدگی کو مکمل طور پر اسی طرح بند رکھا جائے تاکہ ملک کے زمیندار اور کاشتکاروں اور کاروباری حضرات معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط ہو سکیں انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارا دشمن ملک ہے ان سے اسی طرح تمام تجارتی سر گر میوں کو بند رکھا جائے تاکہ ملک کے زمینداروں اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے انہوں نے پاک فوج وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر تجارت کے حق میں نازے بازی کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ وہ اسی طرح انڈیا سے ٹماٹر کی در آمدگی پر مکمل پابندی کو بر قراررکھیں۔

متعلقہ عنوان :