کوئٹہ ، یونیورسٹی آف تربت کے سٹی کیمپس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف تربت کے سٹی کیمپس تربت میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے تعلیمی سال 2017 میں اب داخلہ فارم 15دسمبر 2016تک جمع کئے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ منیجمنٹ سائنسز میں بی بی ایٰٰؑٓ ، ایم بی اے اورایم بی اے ایگزیکٹیو ، شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ایس، ایم سی ایس ، شعبہ کامرس میںبی کام اور ایم کام ، شعبہ ایجوکیشن میں اے ڈی ای ،بی ایڈ آنرز اور ایم اے ایجوکیشن، شعبہ کیمسٹری میں بی ایس پروگرام اور ایم ایس سی ، جبکہ شعبہ انگلش، بلوچی، پولیٹیکل سائنس اور شعبہ اکنامکس میں ماسٹر پروگرام کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا سلسلہ 15دسمبر2016 تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان 45 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار بیچلرپروگرام میں جبکہ بی اے ، بی ایس سی یا مساوی امتحان پاس کرنے والے امیدوار ماسٹر پروگرام میں دا خلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی ہوپ سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کر ا سکتے ہیں ۔ داخلہ فارم حبیب بنک لمیٹڈ میں یونیورسٹی آف تربت کے اکائونٹ نمبر1040-7900-25001 میں مبلغ 300/=روپے جمع کرانے کے بعد یونیورسٹی آف تربت، مکران کے تمام ڈگری کالجز اور حبیب بینک کے تمام برانچز سے وصول کئے جاسکتے ہیں ، اخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کی ویب سائیٹwww.uot.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

دوردراز سے آنے والے طلباو طالبات کے لئے ہاسٹل او ر ٹرانسپو رٹ کی سہولت بھی موجودہے۔ ضرورت مند اور قابل و محنتی طالب علموں کے لئے مختلف سکالرشپس بھی دستیاب ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔03218090604 / 03216193971

متعلقہ عنوان :