ایف سی نوشکی ملیشیا ء کے زیراہتمام ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب

فرنٹیئر کور نوشکی ملیشیاء میں شامل ہونے والے نوجوانوں نے اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:27

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ایف سی نوشکی ملیشیا ء کے زیراہتمام ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خاص سیکٹر کمانڈر ویسٹ بریگیڈئیر راحت صدیق تھے،تقریب میں کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا ء کرنل شاہد منظور ،لیفٹنٹ کرنل ریاض سمیت بڑی تعداد میں معززین،طلباء وطالبات ،خواتین اور ایف سی کے جوانوں نے شرکت کی،تقریب میں فرنٹیئر کور نوشکی ملیشیاء میں شامل ہونے والے نوجوانوں نے اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا،جبکہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی ،اور سلامی کے چبوترے کے سامنے سلامی پیش کی،تقریب کے مہمان خاص سیکٹر کمانڈر ویسٹ بریگیڈئیر راحت صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے ریکروٹس نے لورالائی اور نوشکی میں اپنی ٹریننگ مکمل کی،نوجوانوں کے عسکری صلاحیتیں قابل ستائش ہیں،فرنٹیرکور کے نوجوان سخت ٹریننگ کے بعد کسی بھی قسم کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرسکتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں بھرپور عسکری ٹریننگ کے زریعے ملک وملت کی حفاظت اور دفاع وطن کے لئے انتہائی ضروری عمل ہے ،اور ایف سی کے جوان اس معیار پر پورا اترتے ہیں ،دفاع کا فریضہ سرانجام دینے کے لئے ٹریننگ کے تمام مراحل مکمل کرنا وقت کی عین ضرورت ہے ،ریکروٹس اپنے پیشہ وارانہ زندگی میں داخل ہورہے ہیں اورملک ووطن کی حفاظت کا مقدس زمہ داری سرانجام دینگے،انہوں نے کہاکہ نوجوان ریکروٹس کو پیشہ وارانہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامناہے اور ان حالات فرنٹیر کور بلوچستان احسن طریقے سے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہاہے ،فرنٹیرکور بلوچستان میں قیام امن،عوام کی فلاح وبہبود سمیت مختلف شعبوں میں کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ قیام امن کے لئے فرنٹیر کور کے شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگا ں نہیں جائیگی،تقریب کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر ویسٹ بریگیڈئیر راحت صدیق نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :