پنجاب ایجوکیشنل انڈولمنٹ جنوبی ایشیاء کا بڑا تعلیمی فنڈ تعلیمی میدان میں سنگ میل ثابت ہوگا ، سعید آرائیں

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:16

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما چیف ایگزیکٹو گریٹ چانسلرز ہائی سکول میاں سعید ارائیں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈولمنٹ جنوبی ایشیاء کا بڑا تعلیمی فنڈ تعلیمی میدان میں سنگ میل ثابت ہوگا اگر قیام پاکستان سے فنڈ قائم کیا جاتا تو قوم کے نونہال انجینئر ز،ڈاکٹر ،سائنسدان اور عسکری فوج کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر ملک قوم کی خدمت کرتے اور بیرون ملکوں کی بجائے پاکستان میںہی ماہرین کی افرادی قوت میں اضافہ اور تعلیم کا معیا ری بھی بلند ہوتاوہ ان خیالات کا اظہارگریٹ چانسلرز سکول اپنے دفتر میں ہمارے نمائندہ رشید صابر سے خصوصی گفتگو میں کررہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر خوشی ہوئی ہے کہ پاک فوج کی کمان کسی مجاہد کے ہاتھ میں آنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ملک کا دفاع کی ذمہ داری اور کنٹرول لائین پر کسی کو سرابھارنے نہیں دیا جائے گا پاکستان کی اسی میں سلامتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :