فیصل آباد میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا وجود نہیں‘ بھٹہ مالکان ،لیبر ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سوشل سیکورٹی اور مزدور ایک پیج پر ہیں

ڈی او لیبر غلام عباس چیمہ کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈی او لیبر غلام عباس چیمہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا وجود نہیں چند نام نہاد این جی اوز کا منفی پراپیگنڈا ہے بھٹہ مالکان ،لیبر ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سوشل سیکورٹی اور مزدور ایک پیج پر ہیںکوئی مزدوروں کا حق نہیں کھا سکتا لیبر تنظیموں کو اب کسی بھٹہ مالک کو بلیک میل کرنے کی جرات نہیں ہو گی فیصل آباد میںھٹہ مالکان کے تعاون سے بانڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے مزدوروں کو ملنے والی تمام سہولیات کی فراہمی میں بھٹہ مالکان کا کردار لائق تحسین ہی4ماہ کے عرصہ میں دن رات ایک کر کے مزدوروں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ا صدر بھٹہ ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ فیصل آباد کے بھٹہ مالکان سرکاری محکموں کے واجبات بر وقت ادا کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن بھٹوں کو سوشل سیکورٹی کے نام پر بلا وجہ جرمانے کئے گئے ہیں اسے فوری ختم کیا جائے تا کہ مالکان اپنے واجبات ادا کر سکیںڈائریکٹر سوشل سیکورٹی رانا ریاض احمد نے کہا کہ چند نام نہاد منفی این جی اوز نے مالکان اور محکمہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر دی تھی جو اب ختم ہو گئی ہیںمزودروں کے سوشل سیکورٹی کارڈ بنوانے پر مالکان کے شکر گزار ہیں ۔