معروف عالم دین سید محمد صامن زیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) عروف شیعہ عالم دین سید محمد صامن زیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی‘ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنازے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹائون شپ اے ون سیکٹر میں منعقدہ نماز جنازہ میں عبدالخالق،غضنفر مہدی، سید آصف علی رضا،کرنل محمد عامر،محمد علی آصف، عباس ضامن، شہزاد احمد،حسنین ضامن،حسین ضامن اور عبدالباسط سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ علامہ سید تطہیر حسین زیدی نے پڑھائی ۔ مرحوم سید محمد صامن علالت کے باعث 94 برس کی عمر میں وفات پائے ہیں۔