Live Updates

جناح ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کا معاملہ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جناح ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کا معاملہ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک التوائے کار میں بیان کیاگیا ہیکہ جناح ہسپتال میں کینسر کیمرض میں مبتلا مریضوں کیلئے ادویات نایاب ہوچکی ہیں، کینسر میں مبتلا 200 سے زائد مریض ادویات نہ ملنے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تحریک التوائے کار کے مطابق ہسپتال کو کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سالانہ 18 کروڑ روپے کے فنڈز کی ضرورت ہے لیکن اسے محکمہ بیت المال اور زکو وعشر سے سالانہ18 لاکھ کے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیںدوسری جانب کینسر کی ادویات پہلے 36 فیصد سستی ملتی تھیں لیکن اب 25 فیصد مہنگی ہونے کے باعث مریضوں کیلئے ادویات کا حصول مزید مشکل ہوچکا ہے ، حکومت کے ادویات کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات