فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام تعلیمی ہفتہ برائے ہم نصابی سرگرمیاں اور سائنسی نمائش

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:58

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام تعلیمی ہفتہ برائے ہم نصابی سرگرمیاں اور سائنسی نمائش منعقد ہوئی جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں تمام ڈائریکٹوریٹس کے درمیان قرات، نعت، اردو، انگلش تقریر، ملی نغمہ جات اور سائنس کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سائنسی نمائش میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اعلیٰ ثانوی سکول/کالج کے لئے اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلباء اور طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیئے جا رہے ہیں جبکہ سائنسی نمائش میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے اعلیٰ سکول کی سطح پر ماڈلز کی نمائش کی جائے گی جس میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔