پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی پبلک سکول سپورٹ پروگرام سکولوں کے لیے ہدایت

پی ایس ایس پی سکولزلائسنسیز ایگریمنٹ کی شق نمبر 3کی خلاف ورزی سے مکمل اجتنا ب کریں ‘طارق محمود

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے سکولز لائسنسیزکو خبر دار کیا ہے کہ لائسنس ایگریمنٹ کی شق نمبر 3کے مطابق احاطہ سکول کی حفاظت کی تمام تر ذمہ داری لائسنس ہولڈرز پر عائد ہوتی ہے ۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی طارق محمود نے مزید کہا کہ احاطہ سکول کے اندر کسی قسم کی غیر قانونی ،تجارتی ،سیاسی اور سماجی سرگرمی جیسا کہ رہائش وغیرہ ،جلسہ یا شادی بیا ہ منعقدکروانے کی قطعی اجازت نہیںہے ۔اس کے علاوہ کوئی مویشی وغیرہ سکول کے اندرباندھنے کی بھی سخت ممانعت ہے ۔ 24گھنٹے سیکورٹی گارڈ کے ذریعے احاطہ کی حفاظت یقینی بنانا بھی پی ایس ایس پی سکول لائسنس ہولڈر کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :