بہاولنگرپوسٹ گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے مابین حسن قرآت و نعت خوانی کے مقابلہ کا انعقاد

مقابلہ میں طلبہ وطالبات کی بھر پور شرکت ،تقریب کی صدارت ڈی پی اوبہاولنگر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے کی

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:43

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)بہاولنگرپوسٹ گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے مابین حسن قرآت و نعت خوانی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا مقابلہ میں طلبہ وطالبات نے بھر پور شرکت کی۔تقریب کی صدارت ڈی پی اوبہاولنگر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے کی ۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر میں ایک روزہ مقابلہ حسن قرآت و نعت خوانی منعقد کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک تھے۔طلباء و طالبات نے نعت خوانی اور قرآت اتنی خوش الہامی سے کی کہ اس روح پرور تقریب کے سامعین پر وجد طاری ہوگیا۔مقابلہ حسن قرات میں اول انعام حافظ مطیع الرحمن،دوسرا انعام قاری امیر حمزہ اور تیسرا انعام حافظ عابد محمود نے حاصل کی جبکہ حوصلہ افزائی کا انعام سائرہ شیخ نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

مقابلہ نعت خوانی میں پہلا انعام دائود،دوسرا انعام ساجد علی مدنی، حبا بتول تیسرے انعام کی حقدار قرار پائیں جبکہ نعمان مبشر کو انعام حوصلہ افزائی دیا گیااس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلہ جات کے انعقاد سے طلبہ وطالبات میں خود اعتمادی اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحتیں پیدا ہوتی ہیں۔دوران تعلیم مثبت غیر نصابی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لینے والے طلبہ وطالبات ہی روشن ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔تقریب کے روح رواں پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔