نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی کام جاری ،کچھ لوگ نہیں چاہتے ملک میں ترقی ہو ‘ میاں عالم داد لالیکا

سازشی عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،حلقہ 189میں تقریباً 8 کروڑ روپے کی لاگت کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:43

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و رکن اسمبلی میاں عالم داد لالیکا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی کام جاری ہیں ،کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک میں ترقی ہو ،سازشی عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،حلقہ 189میں تقریباً 8 کروڑ روپے کی لاگت کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان کیساتھ گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے حلقہ 189کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر کی 215 آبادیوں ،چکوک اور بستیوں میں بجلی کے حوالے سے کام تقریباًً مکمل ہو چکا ہے۔ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے میڈیکل کالج کا کام جاری ہے۔ڈونگہ بونگہ کیلئے 45کروڑ روپے کی لاگت سے گرڈ اسٹیشن کاقیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پراونشل ہائی وے کے حوالے سے بتایا کہ پکا موڑ تا منڈی مدرسہ تک 33کروڑ روپے کی لاگت سی32کلو میٹر روڈ، 14کروڑ روپے کی لاگت سے ڈونگہ بونگہ سے حضور سنگھ کارپٹ روڈ ،روڈاسنگھ روڈ، 11کروڑ 37لاکھ کی لاگت سے ڈونگہ بونگہ سے اکانوالی11کلو میٹر روڈ ،15کروڑ کی لاگت سے چک سونڈھاتا ہیڈ گلاب علی14کلومیٹر کارپٹ روڈ ،9کروڑ کی لاگت سے چک گلاب علی روڈ،5کروڑ لاگت سے راجوالہ سے ٹھوٹھیاں والی بھاون شاہ روڈ،50 لاکھ روپے لاگت کا غلہ منڈی ڈونگہ بونگہ پھڑ و دیگر ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :