پولنگ کے موقع پر ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرتے رہے

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:33

پولنگ کے موقع پر ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار قانون نافذ کرنے والے ..
جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)جمعرات کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کے سینکڑوں اہلکار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرتے رہے ،اگرچہ کئی مقامات پر ووٹرز اور امیدوار ووٹر لسٹوں کے بارے میں اعتراضات کرتے رہے تاہم انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔