موبائل فون سروس نے ووٹرز کو پریشانی کاشکارہونے سے بچا لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:33

موبائل فون سروس نے ووٹرز کو پریشانی کاشکارہونے سے بچا لیا
جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) جھنگ کے شہری حلقہ پی پی 78 میں جمعرات کو منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے موقع پر موبائل فون سروس نے ووٹرز کو پریشانی کاشکارہونے سے بچا لیااور ووٹرز کی بڑی تعداد اپنے ووٹوں کی پرچیوں کے حصول کیلئے امیدواروں کے پولنگ کیمپوں کا رخ کرنے کی بجائے بذات خود موبائل فون کی میسجنگ سروس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا نادرا کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایس ایم ایس سروس 8300 پر ارسال کرکے اپنے ووٹ کے اندراج ، سلسلہ نمبر ، بلاک کوڈ ، پولنگ سٹیشن وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی جس کے باعث امیدواروں کے انتخابی کیمپوں پر زیادہ رش دیکھنے میں نہ آیا اور ووٹرز پرسکون ماحول میں اپنا ووٹ کا حق بھی استعمال کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :