محکمہ زراعت کی کاشتکار وںکوگندم کی بوائی ہر حال میں 15دسمبرتک مکمل اور شر ح بیج میں اضافہ کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:25

جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15دسمبر تک بوائی ہر حال میں مکمل کر لیں اور تاخیر سے کاشت کے باعث شرح بیج میں اضافہ کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ چونکہ بوائی میں تاخیر کے باعث بیج کا اگائو کم ہو جاتا ہے اس لئے تاخیر کی صورت میں شرح بیج میں اضافہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ 15دسمبر تک کاشت کی صورت میں 60کلو گرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کیلئے منظور شدہ بیج کا استعمال اشد ضروری ہے تاہم گھر میں بیج موجود ہونے کی صورت میں اسے محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفاتر سے مفت گریڈ کروا کر زہر لگانے کے بعد کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے مزید بتا یا کہ محکمہ زراعت نے اس ضمن میں فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہٰذا گندم کے کاشتکار مشاورت ، رہنمائی یا کسی دیگر مسئلہ پر صبح 8سے رات 8بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔