ْاعلیٰ انتظامی ، پولیس حکام ،الیکشن کمیشن کے افسران مسلسل پولنگ سٹیشنوں کے دورے کر تے رہے

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:25

جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ میں جمعرات کو منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے موقع کمشنر فیصل۱ٓباد ڈویژن مومن ۱ٓغا، ریجنل پولیس ۱ٓفیسرفیصل ۱ٓبادبلال صدیق کمیانہ و دیگر اعلیٰ انتظامی ، پولیس حکام ،الیکشن کمیشن کے افسران مسلسل پولنگ سٹیشنوں کے دورے کر تے رہے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنرز ، ریجنل پولیس آفیسرز ، سٹی پولیس آفیسرز ، ریجنل الیکشن کمشنرز ، ڈی سی او ز، ڈی پی اوز ، ڈپٹی /اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ، ریٹرننگ آفیسرز و دیگر متعلقہ حکام نے جھنگ کے اے کیٹیگری ، بی کیٹیگری اور سی کیٹیگری کے پولنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا ۔

مذکورہ حکام نے پریذائیڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور انتظامی حکام کی جانب سے پولنگ کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوںنے مختلف جماعتوںکے امیدواران کی جانب سے نامزد کئے گئے پولنگ ایجنٹوں اور وہاں موجود ووٹرز سے بھی بات چیت کی اور پولنگ کے بارے میں دریافت کیا ۔اس موقع پر انہوںنے بعض شکایات کے فوری ازالہ کیلئے موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں۔