بجلی نادہندگان کیخلاف کیسکوپشین سرکل کی کارروائی ،عدم ادائیگی پرنادہندگان کے 7 ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) بجلی نادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی کاروائیاںمختلف علاقوں میں تیزی سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوپشین سرکل انجینئرسعداللہ کاکڑکی زیرنگرانی ایکسئن قلعہ عبداللہ ڈویژن اعظم وزیراور ایس ڈی او کیسکومحمددین کی سربراہی میںکیسکو ٹیموں نے گلستان اوراس سے ملحقہ علاقوںمیں کارروائی کی جس کے دوران عدم ادائیگی پر7ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جن میں 6زرعی اورایک دیہات کاٹرانسفارمرشامل ہیں نیز کارروائی کے دوران قلعہ عبداللہ اورپشین کے مختلف علاقوںکے برانچز بھی کاٹ دئیے گئے ۔

علاوہ ازیں اس دوران متعددگھریلو اورکمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبھی منقطع کردئیے گئے جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔کیسکونے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے بجلی بل اوربقایاجات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں تا کہ انہیں بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :