خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں اب کوئی بھی انہیں ہراساں نہیں کرسکے گا ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ حیدرآباد منصورمیمن نے کہا ہے کہ خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں اب کوئی بھی انہیں ہراساں نہیں کرسکے گا کیونکہ ملازمت کی جگہ پر خواتین کو حراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا ادارہ سندھ کے 29اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں جو بہتر کام کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹائی ڈینٹل کالج میں مذکورہ ادارے کے متعلق آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی فرد خواتین کو حراساں کرے گا تو اس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ سزا بھی ہوسکتی ہے اور کہا کہ میرپورخاص ڈویژن سے 40شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 35کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ5شکایات مرحلے میں ہیں ۔ اس موقع پر کمپلینٹ سیل میرپورخاص کے انچارج محمد خان منگریو، کمپلینٹ سیل حیدرآباد کے انچارج عبدالطیف چانگ اور ڈینٹل کالج کے ایڈمن پروفیسر لائق تھیبو نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے سلسلے میں ہرادارے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ معاشرے تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو تحفظ فراہم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :