12ربیع الاول عید میلا دالنبی ﷺشایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:13

12ربیع الاول عید میلا دالنبی ﷺشایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے ..
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول عید میلا دالنبی ﷺشایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میںانتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دربارہال منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی، مولانا التماس صابر ، مولانا محمد بخش قادری، مولانا حفیظ الرحما ن فیض،مفتی عبیداللہ ، سید ضیا حیدر نقوی، ڈاکٹر ثاقب کاظمی، واحد پہلوانی اور دیگر اراکین نے مطالبہ کیا کہ عیدمیلادالنبیﷺ بہتر انداز میں منانے کے حوالے سے شہر اور جلوسوں کی گذرگاہوں میں صفائی ستھرائی کرائی جائے، محفلوں کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ مذکورہ مسائل حل کرائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں اجلاس کریں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ 12ربیع الاول کے موقع پرعملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہسپتالوں میں ڈاکٹر ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :