آر ٹی اے خیرپور کیجانب سے بغیر اجازت نامے کے ٹرانسپورٹ کے بکنگ آفسز اور اڈوں کولیگل نوٹس جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:02

سکھر۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹس اتھارٹی خیرپور کے سیکریٹری کی جانب سے شہر میں بسوں/ویگن اور گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی بغیر اجازت نامے کے کھلے بکنگ آ فسز اور اڈوں کو لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیںسات دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق آر ٹی اے سیکریٹری خیرپور نے نوٹس میں بتایا ہے کہ موٹر ویکل رول 1969کے رول نمبر 204،241اور 245تحت کسی بھی بس /ویگن یا گڈز ٹرانسپورٹ کے بکنگ آفس یا اڈہ کھولنے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اجازت نامہ لینا لازمی ہے جبکہ دیکھا گیا ہے کہ شہر میں بغیر اجازت کے ایسے بکنگ آفیسز کام کر رہے ہیں جن کو لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے ساتھ دن کے اندر اپنی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔