Live Updates

ڈونلڈٹرمپ کاخط بھی نوازشریف کوپاناما کیس سے نہیں بچاسکتا۔عمران خان

وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرجھوٹ ثابت ہوگئی ہے،اسی ہرآرٹیکل 62لگتاہے،سپریم کورٹ میں کل نئی دستاویزٹرسٹ ڈیڈسامنے آئی ہے،اگریہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھرمنی لانڈرنگ سے گیاہے،قطری شہزادے کالیٹرسب سے بڑاجھوٹ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

ڈونلڈٹرمپ کاخط بھی نوازشریف کوپاناما کیس سے نہیں بچاسکتا۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر2016ء) :نوازشریف بے قصورہوتے توایک اسمبلی سیشن میں ہی خودکوبے گناہ ثابت کروالیتے،وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرجھوٹ ثابت ہونے پرآرٹیکل 62لگ جاتاہے،کل نئی دستاویزٹرسٹ ڈیڈسامنے آئی ہے،اگریہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھرمنی لانڈرنگ سے گیاہے، قطری شہزادے کالیٹرسب سے بڑاجھوٹ ہے،ڈونلڈٹرمپ کاخط بھی نوازشریف کوپاناما لیکس سے نہیں بچاسکتا،قوم آئندہ منگل کاانتظارکرے۔

انہوں نے بنی گالہ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بے قصورہوتے توایک اسمبلی سیشن میں ہی خودکوبے گناہ ثابت کروالیتے۔یہاں جھوٹ جھوٹ کی داستان شروع ہوئی ہے۔ایک کے بعددوسراجھوٹ بولاجارہاہے۔سب سے بڑاجھوٹ قطری شہزادے کالیٹرآگیا۔

(جاری ہے)

قطر سے آنے والے لیٹرکاہرپاکستانی نے مذاق اڑایا۔اسمبلی میں نوازشریف نے کہا کہ اسپیکرصاحب سارے ثبوت موجودہیں۔

لیکن کل نئی دستاویزٹرسٹ ڈیڈسامنے آئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مے فیئرپیسہ جدہ یاقطرکے ذریعے گیاتھا۔لیکن ان کے ڈاکیومنٹ سے ہی ثابت ہوگیا۔کہ نوازشریف کے پاس مے فیئرکامنی ٹریل موجودہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے کہوں گا کہ آپ نے جووعدے کیے پورے نہیں کیے۔الیکشن میں دھاندلی کی۔آپ اگرفراڈدستاویزی ثبوت بنانا چاہتے تھے تو نقل توسہی کرتے۔

نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔اگریہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھرمنی لانڈرنگ سے گیاہے۔انہوں نے کہا کہ دوسالوں میں ساڑھے سات ارب روپے کی پراپرٹی پاکستانیوں نیدبئی میں خریدی۔اسحاق ڈارکی اربوں روپے کی پراپرٹی بیرون ملک ہے۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان خود ٹیکس چوری میں لگاہواہے۔شریف برادران کے پاس اتناپیسہ کہاں سے آیا۔مریم نوازنے جتنی آمدنی ظاہرکی ہے اسکا ٹیکس کیوں نہیں دیاگیا۔

حسن نواز1999ء میں سٹوڈنٹ تھا۔حسن نوازساڑھے چھ سوکروڑکے گھرمیں رہتے ہیں۔حسن نوازکے پاس اربوں روپیہ کہاں سے آیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی والدہ کی اتنی بڑی رہائش ہے کہ نوازشریف کہتے والدہ کے گھررہتاہوں۔کرپٹ شخص کرپشن کاپیسہ اپنے نام پرنہیں رکھتابلکہ بچوں کے نام پرباہررکھاجاتاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات