ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:38

راجن پور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی او ظہور حسین نے کی ،اجلاس میں ایم این اے و ایم پی اے کے نمائندہ گان کے علاوہ کچھی کینال،شیخ خلیفہ برج ،بے نظیر برج کے انجینئرز اور این جی اوز کے نمائندہ گان نے شرکت کی،اجلاس میں روڈز ،بلڈنگز،پبلک ہیلتھ،سٹی پیکج جام پور،کارڈیالوجی سنٹر جیسے زیر تعمیر منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا اور ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور صوبائی سکیموں و ضلعی سکیمیں جن کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں ان کی متعلقہ افسران نگرانی کریں، اجلاس میں ای ڈی او تعلیم ،ڈی او پلاننگ ،ای ڈی او ورکس،صوبائی و ضلعی ایس ڈی اوز ہائی وے و بلڈنگ،ایکسیئن واپڈا،اے ڈی ایل جی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔