جام پور میں پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کر کے چرس اور 85لٹر شراب برآمد کر لی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:38

راجن پور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سٹی پولیس جام پور کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار، چرس اور 85لٹر شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی جام پور ناظم خان گورمانی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر گذشتہ روز منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیاگیا، ربنوازاور لعل حسین سے چرس برآمد کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے، دوسری کارروائی میں مخبر کی اطلاع پر نواحی علاقہ گڑی سلطان شاہ میں شراب کشید کرنے والی بھٹی پر چھاپہ مارا تو ملزمان ناصر اورمنیر موقع سے فرار ہوگئے جبکہ موقع سے 85لٹر شراب اور 200لٹر لہن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاشی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :