ڈرائیورزکے آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے تمام اضلاع کی ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:38

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈرائیوروں کے آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے آئی ٹیسٹ کروائیں تاکہ دوران ِڈرائیونگ حادثات سے بچا جاسکے،حکومتِ پنجاب کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے کئی ڈرائیوروں کی دیر تک ڈرائیونگ کرنے کے باعث آنکھوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے جن کے ٹیسٹ نہیں کروائے گئے جس کی وجہ سے یہ لوگ ٹریفک حادثات کا موجب بن رہے ہیں، حکومت نے ڈرائیوروں کے آئی ٹیسٹ کروانے کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :