آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی کا 14واں کانووکیشن 17دسمبر کو منعقد ہو گا

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی کا 14واں کانووکیشن 17دسمبر 2016کو منعقد ہو گا، جامعہ کشمیر کے چودویں کانووکیشن میں صدر یاست /چانسلر جامعہ کشمیرسردار محمد مسعودخان مہمان خصوصی ہونگے، کانووکیشن کے دوران پی ایچ ڈی،ایم فل،ماسٹر ڈگری اور گریجویٹس میں اسناد کے علاوہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں گولڈ میڈل تقسیم کیے جائیں گئے، ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کا 14واں کانووکیشن 17دسمبر 2016کو یو نیورسٹی کے چہلہ کیمپس میں منعقد ہو گا، اس موقع پر صدر ریاست سردار محمد مسعود خان ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد یو نیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر اسناد کے علاوہ گولڈ میڈل سے نوازیں گئے، کانووکیشن کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ جامعہ کشمیر کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام طلباو طالبات کی سہولت کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، طلبا و طالبات یو نیورسٹی رجسٹریشن ڈیسک پر کانووکیشن میں شرکت کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔