ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودسے چیف ایڈیٹردی کوٹلینزشہزاداحمدراٹھورکی ون آن ون ملاقات

ایل اوسی،متاثرین ایل اوسی،کوٹلی سٹی کے ایشوز پرتفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودسے چیف ایڈیٹردی کوٹلینزشہزاداحمدراٹھورکی ون آن ون ملاقات،ایل اوسی،متاثرین ایل اوسی،کوٹلی سٹی کے ایشوز پرتفصیلی تبادلہ خیال۔ چیف ایڈیٹرشہزاداحمدراٹھورنے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکوڈی سی کوٹلی کاچارج سنبھالنے پرمبارکبادبھی پیش کی ۔چیف ایڈیٹردی کوٹلینزشہزاداحمدراٹھورنے ڈی سی ارشدمحمودسے لائن آف کنٹرول کی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی گولہ باری سے نکیال،تتہ پانی،گوئی سیکٹرززیادہ نقصان ہواہے شہداء کے ورثاء کومعاوضہ جات کی ادائیگی کردی گئی ہے متاثرین کے لیے کوٹلی سٹی کے اندرچارکیمپوںکی نشاندہی کردی گئی ہے جوبھی متاثرہ خاندان انتظامیہ سے رابطہ کریگااسے ان کیمپوںمیںایڈجسٹ کرینگے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودسے شہزاداحمدراٹھورنے کوٹلی کے مسائل بارے بھی تفصیلی گفتگوکی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایل او سی کے قریبی علاقوں سے آبادی کے انخلاء کی صورت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کوٹلی سٹی میں 4بڑے کیمپ قائم کر کے مختلف محکموں کے سربراہان کو نگران مقرر کر دیا گیا ہے کیمپوں میں مقیم متاثرین کے قیام ، طعام ، علاج معالجہ اور ہر ممکن امداد کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خان شوکت کی سربراہی میں سرکاری ،نجی اور بزنس اداروںپر مشتمل16رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی سپورٹس اسٹیڈیم زیر تعمیر عمارت برائے 40کنبہ جات ( انچارج ایکسئین بلڈنگ معہ سٹاف)اوپن ایریاسپورٹس اسٹیڈیم 100کنبہ جات در ٹینٹ(ایکسئن شاہرات معہ سٹاف)ووکیشنل ہال صنعت و حرفت50کنبہ جات (انچارج پرنسپل ووکیشنل انسٹیٹوٹ، انڈسٹری آفیسر معہ سٹاف)، کمیونٹی ہال بلدیہ 40کنبہ جات(نگران ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ، چیف آفیسرمعہ سٹاف)،بوائز ایلمنٹری کالج و سائنس کالج 50کنبہ جات ( انچارج پرنسپل صاحبان ، ڈپٹی ڈی ای او، اے ای او معہ سٹاف)قائم کر دیے گئے ڈپٹی کمشنر راجہ ارشد محمود نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ، ڈی ایچ او ، ڈی ایس پی سٹی،ایکسئن بلڈنگ ، ڈی ای او مردانہ ، اسسٹنٹ کسٹوڈین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور حیوانات، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ، ضلع مفتی، صدر انجمن تاجراں ، مالک عثمان ٹریڈرز، مالک دین کارپوریشن ، مالک کشمیر جیولرز ، مالک ٹوٹل پٹرول پمپ اورمالک گورسی فرنیچر پر مشتمل 16رکنی ریلیف کمیٹی بھی قائم کر دی ہے ریلیف کمیٹی متاثرین کے لیے کھانے پینے ،ادویات ، ایمبولینسزاور دیگر اشیاء ضرورت کا انتظام کر ے گی۔