میرپور‘ باران رحمت کے نزول کیلئے مرکزی عید گاہ ایف ون میں نماز استسقاء ادا کی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:28

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ملک بھرمیں خشک سالی اور بارش کے نہ ہونے کے باعث باران رحمت کے لیے یہاں مرکزی عید گاہ ایف ون میں نماز استسقاء ادا کی گئی ۔ نماز استسقاء ضلع مفتی نذیر احمد نے پڑھائی ۔

(جاری ہے)

نماز استسقاء میں ڈپٹی کمشنرانصریعقوب، ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر قیصراورنگزیب، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیرچوہدری، چیئرمین میلاد کمیٹی ریاض عالم ایڈووکیٹ، ایم ایس ڈاکٹرارشد محمود ، ایکسین بلڈنگ چوہدری انعام الحق، کے ڈی چوہدری ، ڈپٹی سیکرٹری تعلیمی بورڈچوہدری تاج، صاحبزادہ اعجاز احمد، قاری شفیق الرحمان، مفتی عبدالمجید، قاری فاروق ، قاری مروت حسین نقشبندی ، قاری انصرودیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باران رحمت کے نذول کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :