حکومت ملازمین کو ریلیف پہنچاتے ہوئے ملازمین کش پالیسیاں ترک کرے‘59ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا سرا سر زیادتی ہے‘منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے

جموںکشمیر ورکرز پارٹی کے صدر مخدوم عالم کی ملازمین کے دھرنے میں شرکت کے موقع پر بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:28

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جموںکشمیر ورکرز پارٹی کے صدر مخدوم عالم نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔حکومت ملازمین کو ریلیف پہنچاتے ہوئے ملازمین کش پالیسیاں ترک کرے ۔59ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا سرا سر زیادتی ہے ۔جموںکشمیر ورکرز پارٹی ملازمین کے مطالبا ت کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاجی دھرنا میں شرکت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرجموں کشمیر WSOکے صدر راشد محمود ایڈووکیٹ اور خاور شریف ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ورکرز پارٹی کے صدر نے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرے حکمران کروڑوں روپے اپنی عیاشیوں پر لگا دیتے ہیں لیکن ملازمین کیلئے ان کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقل ہونا اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی ملازمین کا حق ہے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری رضوان کرامت نے کہا ورکرز پارٹی ملازمین بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔حکومت کا ملازمین کے ساتھ غیر مناسب رویہ انکے چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے جس کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے ۔ملازمین جو بھی کال دیں گے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :