آزاد کشمیر اور چھمب کی36ہزار پناہ گزینوں کے لئے بھارتی کابینہ نے 2ہزار کروڑ روپے کی منظوری دیدی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) بھارتی کابینہ نے آزاد کشمیر اور چھمب کے پناہ گزینوں کے لئے 2ہزار کروڑ روپے منظور کر لئے۔ گزشتہ روز یہاں منعقدہ اجلاس میں یہ منظوری گزشتہ برس وزیراعظم مودی کے اقتصادی پیکج کے اعلان کے بعد دی گئی۔

(جاری ہے)

پیکج کے مطابق آزاد کشمیر سے 1947کو جموں منتقل ہونے والوں اور چھمب سے 65اور71میں نقل مکانی کرنے والی36ہزار384خاندانوں کو ساڑھے 5لاکھ روپے فی خاندان کے حساب سے امداد دی جائے گی۔ ان پناہ گزینوں کو اس سے قبل بھی بھارتی اور مقبوضہ کشمیر کی حکومتوں نے امدادی پیکج دیئے ہیں۔ تا ہم بھارتی آبادکاری کے تحت دہلی حکومت خصوصی پیکجزکو یہ پناہ گزین بھیک کے مترادف قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :