پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

پنجاب خواتین پر تشدد اور قتل کے واقعات میں سرفہرست ،تحفظ نسواں قانون بھی خواتین کا تحفظ نہ کرسکا‘ خدیجہ عمر فاروقی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب میںخواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ پنجاب میں 521خواتین قتل اور323غیرت کے نام پر قتل ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔

خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ سال 2015ء میں پنجاب خواتین پر تشدد اور قتل کے واقعات میں سرفہرست رہا پنجاب میں خواتین کے حقوق کے لیے کی گئی قانون سازی اور تحفظ نسواں قانون بھی خواتین کا تحفظ نہ کرسکا ۔انہوںنے کہا کہ خواتین کے قتل اور تشدد کے واقعات روکنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔