اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف نے مو ٹر سائیکل چوری کرنیوالے بلا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی25موٹر سائیکلیں اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ماں خان عرف گل زمان عرف بلا مو ٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت02افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ15موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے موٹر سائیکل چو ری کے نیٹ ورک کو توڑنے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کیلئے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو ہدایات جاری کیں ۔

جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا اور ایس پی سی آر او سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈلٹائون سلیم مختار بٹ کی سر براہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ماں خان عرف گل زمان عرف بلا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ ماںخان گل زمان عرف بلا اور اسکے ایک ساتھی اسماعیل خان ولد انور خان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 15لاکھ50ہزارروپے مالیت کی 25موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان مارکیٹوںو گلی محلوں میںموٹر سائیکل کو دیکھتے تو ان میں سے ایک ارد گرد نظر رکھتا اور دوسرا ماسٹر چابی سے اسے کھول کر چوری کرلیتے ملزمان کے قبضے سے ہنڈا /125،04عدد، ہنڈا /70،08عدد،روڈ پرنس09عدد،یونائیٹڈ02عدد،آٹورکشہ01عدداور چنگ چی رکشہ 01عدد برآمدکی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان کاریں چوری کرنے کے بعد پشاور اور علاقہ غیر میں سستے داموں بیچ دیتے تھے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ریڈنگ پارٹی کیلئے انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :