سرائے نورنگ،منجی والاچوک کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق ،چودہ افرادزخمی ہوگئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:23

سرائے نورنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) انڈس ہائی وے پرمنجی والاچوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چودہ افرادشدیدزخمی ہوگئے ذرائع کاکہناہے کہ انڈس ہائی وے پر پک آپ لکی مروت کی طرف آرہی تھی کہ منجی والاچوک کے قریب تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنیوالی ڈمپرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چودہ افرادشدیدزخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افرادفوری طورپرتحصیل اسپتال منتقل کرد یئے گئے جہاں پرزخمیوں کو8ڈاکٹروں پرمشتمل ٹیم نے طبی امدادفراہم کی زخمیوں میں دلاورخان،رضوان اللہ ،صیام،سیدالرحمن، رستم خان،آمنہ بی بی،تاج بیگم،رشیدہ بی بی،رقیہ گلہ بی بی،رانیہ بی بی،مرینہ بی بی،صلاح الدین اورمبین شامل ہے ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعدڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا پولیس نے حادثے کا مقدمہ ڈاٹسن ڈرائیور اعجاز الحسن کی مدعیت میں درج کرلیا۔